خانقاہ چشتیہ (چشتی نگر، بلاک روڈ، گڑہنی بھوجپور آرا بہار) میں نویں اور دسویں جماعت کے لیے بنام "چشتی کوچنگ سینٹر" کا افتتاح
![]() |
| محفل کی تصوری جھلکیاں |
مورخہ ۶ رجب المرجب ۱۴۴۵ھ١٨جنوری ٢٠٢٤ء کو خانقاہ چشتیہ (چشتی نگر، بلاک روڈ، گڑہنی بھوجپور آرا بہار) میں عرس غریب نواز بنام ’’جشن خواجہ مہاراجہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جب کہ اس محفل کی صدارت و سرپرستی خلیفہ حضور داعی اسلام حضرت علامہ و مولانا فخر الزماں صاحب قبلہ حفظہ اللہ( سجادہ نشیں خانقاہ چشتیہ چشتی نگر، بلاک روڈ، گڑہنی بھوجپور آرا بہار) نے فرمایا ۔اور مولانا شکیل صاحب نے نظامت کے فریضہ ادا کیا ۔اور بارگاہ غریب نواز میں منقبت کی شکل میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اور آخر میں
صلات و سلام کےبعد فاتحہ خوانی ہوئی اور خلیفہ حضور داعی اسلام حضرت علامہ و مولانا فخر الزماں صاحب قبلہ کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا ۔علاوہ ازیں مدرسہ ہذا کے اساتذہ اور سبھی طلبہ اور علاقائی علماء کرام اور علاقائی مہمانان بھی شریک رہے ۔جس میں قاری غلام مصطفی صاحب (نائب مہتمم :دارالعلوم رضویہ ،اتر پٹی، بہار) مولانا شکیل صاحب (نائب امام شاہی بڑی جامع مسجد گڑھنی بھوجپور آرا بہار) جناب نبی حسن صاحب (گورہ) جناب رستم انصاری صاحب (گڑھنی) وغیرہ... موجود تھے اور اسی تاریخی دن کے مناسبت سے خانقاہ چشتیہ (چشتی نگر، بلاک روڈ، گڑہنی بھوجپور آرا بہار) میں نویں اور دسویں جماعت کے لیے بنام "چشتی کوچنگ سینٹر" کا افتتاح کیا گیا جس میں ماہانہ فیس سو (100)روپیہ اور یتیم اور ضرورت مندوں بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی ۔اس افتتاحی تقریب میں بالخصوص سابق وزیر شری بھگوان سنگھ کشواہا کی آمد ہوئی جن کے ہاتھوں سے" چشتی کوچنگ سینٹر" کا آغاز ہوا ۔اس موقع پر شری کشواہا جی نے کہا کہ "چشتی کوچنگ سینٹر" کا آغاز بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لئے کیا گیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ چشتی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر حضرت مولانا فخر الزماں صاحب قبلہ سے تمام بچے استفادہ حاصل کریں گے ۔وہیں اس مبارک موقع پر سابق ودھایک وی جیندر سنگھ یادو ، اگیا ؤں کے سابق ودھایک پربھونات رام، شریک رہے اور اس خاص موقع پر منو راٹھور، پر مانند سنگھ، اودھیش رام، عمران احمد عرف سونو، جناب رستم انصاری، عظمت اللہ احمد، شاہین رضا اصغر علی، مولانا شکیل صاحب ،مولانا محبوب عالم ،امجد صاحب، عبدالحنان صاحب صابر علی، مقصود عالم سمیت موجود تھے ۔


0 تبصرے